Get Alerts

پاک بنگلہ تعلقات میں نئی تاریخ رقم: 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال، پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی

پاک بنگلہ تعلقات میں نئی تاریخ رقم: 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال، پہلی پرواز آج کراچی پہنچے گی

کراچی/ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل تعطل کے بعد آج سے براہ راست فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس سے 14 سالہ انتظار ختم ہو گیا۔
 بنگلادیش کی سرکاری ایئرلائن 'بیمان بنگلادیش' کی پہلی پرواز آج ڈھاکہ سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی۔ ڈھاکہ سے پہلی پرواز (BG-341) آج رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
 یہ پرواز تقریباً 3 گھنٹے کا سفر طے کر کے رات 11 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔کراچی ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کی آمد کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیمان ایئرلائن کو پاکستان میں آپریشنز شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔   ابتدائی طور پر بیمان ایئرلائن ہفتہ وار 2 پروازیں کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان چلائے گی۔
    اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی روابط (People to People contact) کو بھی فروغ ملے گا۔

تاریخی اہمیت

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے گزشتہ 14 سال سے منقطع تھے۔ ماہرینِ خارجہ امور اس پیش رفت کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان سرد مہری ختم ہونے اور دوطرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: