Get Alerts

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی تعطل ختم: 14 سال بعد پہلی پرواز کی کراچی لینڈنگ، تاریخی استقبال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی تعطل ختم: 14 سال بعد پہلی پرواز کی کراچی لینڈنگ، تاریخی استقبال

کراچی : پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز مسافروں کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کی آمد کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ ایوی ایشن روایات کے مطابق، 14 سال بعد پہنچنے والی اس پہلی پرواز کو رن وے پر واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور خاص ایئرپورٹ پہنچ کر مسافروں اور عملے کا استقبال کیا۔ انہوں نے مسافروں میں تحائف اور گلدستے تقسیم کیے۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی رابطوں کی بحالی ایک خوش آئند قدم ہے، جس سے نہ صرف سفر کی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری طبقے اور عوام کے مابین قربت بڑھے گی۔ 2012 کے بعد پہلی بار براہِ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے۔ مسافروں کو اب تیسرے ملک کے ذریعے سفر کرنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔
 اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: