Get Alerts

ڈی جی ایل ڈی اے کا سخت ایکشن، داتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطل

ڈی جی ایل ڈی اے کا سخت ایکشن، داتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطل

لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور شیر خوار بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے المناک واقعے پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے (DG LDA) نے سخت ترین تادیبی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ منصوبے کی پوری ٹیم کو عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، فرائض میں مجرمانہ غفلت برتنے پر     پراجیکٹ ڈائریکٹر،    ڈپٹی ڈائریکٹر،    اسسٹنٹ ڈائریکٹر،    سب انجینیئر کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم کی لاپرواہی کی وجہ سے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

ٹیگز: