علی ظفر کی ”طیفا ان ٹربل “جیکی چن فلم فیسٹیول کی بہترین دس فلموں میں شامل

علی ظفر کی ”طیفا ان ٹربل “جیکی چن فلم فیسٹیول کی بہترین دس فلموں میں شامل
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : پاکستانی اداکار علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل نے جیکی چن فلم فیسٹیول میں بہترین دس ایکشن فلموں میں جگہ بنا لی ہے جس پر فلم کے ہیرو ظفر علی اور پروڈیوسر مبارکباد کے مستحق ہیں .

پاکستانی اداکار علی ظفر اور پروڈیوسر نے جیکی چن فلم فیسٹیول میں شرکت کی تو شائقین کی بڑی تعداد نے ان کی حوصلہ افزائی اور علی ظفر نے بھی مداحوں کے حوصلے کی داد دی .

طیفا ان ٹربل نے پاکستان میں بھی اچھا بزنس کیا تھا جس کے بعد فلم کو اس سلسلے میں چین میں پذیرائی ملی ہے ۔