نیویارک :کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں ، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 68لاکھ 99ہزار 9تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6لاکھ 63ہزار 539ہو گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57لاکھ 73ہزار 298مریض ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66ہزار 449کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1کروڑ 4لاکھ 62ہزار 172مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1لاکھ 52ہزار 320افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98ہزار 343ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 21لاکھ 60ہزار 129مریض ہسپتا لوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18ہزار 992کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21لاکھ 85ہزار 894کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24لاکھ 8 ہزار 649تک جا پہنچی ۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا سے 34 ہزار 240 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 936 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 13 ہزار 504 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 515 ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 7 ہزار 257 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4لاکھ 59 ہزار 761 رپورٹ ہوئے ہیں۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 44 ہزار 876 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 2ہزار 697 ہو گئے۔پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 612 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 5 رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہزار 240ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3لاکھ 49ہزار 800ہو گئے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28ہزار 436ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3لاکھ 27ہزار 690مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45ہزار 878ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3لاکھ 692ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 16ہزار 147ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2لاکھ 96ہزار 273ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 789 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ 70ہزار 831تک جا پہنچی ۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 60ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4ہزار 634پر رکی ہوئی ہے ۔