Get Alerts

وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ
سورس: file photo

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب  کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو  سیالکوٹ پی پی 38  کے الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی کا کریڈٹ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دیا اور کہا کہ 

فردوس عاشق اعوان نے حلقے میں بہت محنت کی اور اس سخت محنت سے  ہی پی ٹی آئی کو کامیابی ملی  ہے ۔

یاد رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں احسن سلیم بریار نے کامیابی حاصل کی ان کے مقابل ن لیگ کے طارق سبحانی تھے ۔