Get Alerts

مودی اور ٹرمپ کے درمیان جنگ کے دوران کوئی رابطہ نہیں ہو ا ، وزیر خارجہ جے شنکرکا دعویٰ

مودی اور ٹرمپ کے درمیان جنگ کے دوران کوئی رابطہ نہیں ہو ا ، وزیر خارجہ جے شنکرکا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 22 اپریل سے 17 جون تک وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے تجارت کا معاملہ ہو یا کوئی اور، دونوں رہنماؤں کے درمیان اس عرصے میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممبر پارلیمنٹ پرینیتی شندے نے کہا کہ یہ آپریشن صرف میڈیا تماشہ تھا، اور حکومت نے اس کی کوئی واضح کامیابی ظاہر نہیں کی۔ کیرالہ کے ممبر پارلیمنٹ فرانسس جارج نے کہا کہ اس دوران بھارتی فضائیہ کو تین رافیل، ایک سخوئی 30 اور ایک میگ 29 لڑاکا طیارے گنوائے گئے۔

مودی سرکار پر سیاسی دباؤ بڑھنے کے باعث لوک سبھا کا اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ اسی دوران، بھارتی فورسز نے مبینہ جعلی آپریشن کے ذریعے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، تاکہ پاکستان سے جنگ میں شکست کے بعد اپنی سیاسی ساکھ کو بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بھارت پر پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کے باوجود عالمی سطح پر اس الزام کی تائید کرنے والے ممالک کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، اور عالمی دباؤ میں بھارت پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیگز: