اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیاسی و جمہوری طریقے سے حکومت گرانے کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور وہ اس احتجاج کی قیادت کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے خلاف لگائے گئے مقدمات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں اور ہمیشہ قانون کے سامنے پیش ہوتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کیس 2016 سے جاری ہے اور اس میں کوئی ثبوت نہیں، جبکہ الزام ہے کہ ان پر اسلحہ اور بوتلیں پھینکی گئی ہیں، جس وقت کیس بنایا گیا وہ وہاں موجود نہیں تھے۔