Get Alerts

سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی گرین لائن پر ایکسپریس سروس کا آغاز کر دیا

سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بی آر ٹی گرین لائن پر ایکسپریس سروس کا آغاز کر دیا

کراچی:محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بی آر ٹی گرین لائن پر ایکسپریس سروس شروع کر دی ہے۔

گرین لائن حکام کے مطابق، ایکسپریس سروس تجرباتی طور پر صبح 8 سے 10 اور شام 5 سے 7 بجے تک چلائی جا رہی ہے۔ اس سروس میں بسیں 22 اسٹیشنز کے بجائے صرف 5 اسٹیشنز پر رکیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکسپریس سروس کے لیے مسافروں سے کوئی اضافی کرایہ نہیں لیا جا رہا ہے۔ اس سروس کے تحت سرجانی اسٹیشن سے نمائش اسٹیشن تک 22 کلومیٹر کا سفر 15 منٹ میں طے کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، حکام نے بتایا کہ گرین لائن کی نارمل سروس سرجانی اسٹیشن سے نمائش اسٹیشن تک 45 منٹ میں پہنچتی ہے۔
 

ٹیگز: