Get Alerts

لندن: برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر بطور ریاست تسلیم کرنے پر آمادہ

لندن: برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر بطور ریاست تسلیم کرنے پر آمادہ

لندن:لندن میں برطانوی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے بریفنگ دی کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کرے گا تو برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا وقت آچکا ہے کیونکہ اب اس کا سب سے زیادہ اثر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فضا سے امداد پہنچانے کا کام آج سے شروع کیا جائے گا اور وہ روزانہ 500 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل فلسطین کو تسلیم کرنے کا امکان ہے، جس کی تصدیق ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بھی کی ہے۔

ٹیگز: