Get Alerts

پاکستان اور کویت کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، علاقائی امور پر بھی گفتگو

پاکستان اور کویت کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، علاقائی امور پر بھی گفتگو

اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے، جہاں دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی اور امن و استحکام سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: