Get Alerts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جے المطیری بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کویت خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔
 
 

ٹیگز: