راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شام کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور عالمی امن و علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔