راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فوجی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے پیشہ ورانہ فوجی تربیت، سکیورٹی شعبے میں تعاون اور باہمی تجربات کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن، استحکام اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر لیبیا کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔