Get Alerts

 صومالی وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

 صومالی وزیرِ دفاع کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے اور دفاعی و عسکری روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کی بھی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کی سیکیورٹی استعداد میں بہتری کے لیے پاکستان کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: