Get Alerts

فہد شیخ نے محمد احمد سے بدسلوکی کے الزام کی تردید کردی، عوامی معافی مانگ لی

فہد شیخ نے محمد احمد سے بدسلوکی کے الزام کی تردید کردی، عوامی معافی مانگ لی

لاہور : اداکار فہد شیخ نے سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور بُلیئنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ایک کم عمر مرکزی اداکار نے شوٹنگ کے دوران ان کا مذاق اڑایا تھا۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوئی اور کئی فنکاروں نے نام لیے بغیر متعلقہ اداکار سے معافی کا مطالبہ کیا۔

فہد شیخ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ سیٹ پر فنکار ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں اور ہنسی مذاق کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد احمد ان کے سینئر ہیں اور وہ ان کی عزت کرتے ہیں۔

فہد شیخ نے کہا کہ انہوں نے تنازع سامنے آنے سے پہلے بھی محمد احمد سے معذرت کی تھی، تاہم اگر ان کی ذاتی معافی کافی نہیں تھی تو وہ عوامی طور پر بھی معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کبھی بھی اپنے سینئر کی توہین کرنا نہیں تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ سیاق و سباق کے بغیر ویڈیو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب محمد احمد نے انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملنے والے پیغامات، فون کالز اور حمایت نے انہیں متاثر کیا ہے۔

ٹیگز: