کویت میں 31000ملازمین نے جعلی بیماری کی چھٹیاں لے لیں

کویت میں 31000ملازمین نے جعلی بیماری کی چھٹیاں لے لیں

منامہ:کویت میں عید کی چھٹیوں کے بعد اضافی چھٹیوں کیلئے 31000حکومتی ملازمین نے جعلی بیماری کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی حکومت نے اپنے ملازمین کیلئے عید الفطر کے پیش نظر اتوار، پیر اور منگل کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن انھوں نے دو دن بعد آنےو الے ویک اینڈ کافائدہ اٹھانے کیلئے بدھ اور جمعرات کی چھٹیوں کیلئے جعلی بیماری کی درخواستیں جمع کروائیں۔
جعلی بیماری کی درخواستوں کیلئے ہزاروں کے حساب سے سرکاری ملازمین نے مختلف ہیلتھ سینٹرز کا رخ کیاتا کہ وہ اپنی تین چھٹیوں کو بڑھا کر ایک ہفتہ پورا چھٹیاں کر سکیں۔دوسری طرف کویت کے وزیر برائے سماجی امور ہند الصبیح نے ان ملازمین کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنی چھٹیاں بڑھا کر گھر بیٹھ کر سکون کرنا چاہتے ہی انھیں چاہیے کہ وہ ریٹائر منٹ لے کر لمبا سکون کریں ۔جو تنخواہیں انھیں دی جاتی ہیں وہ عوام کا پیسہ ہے جو ایسے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو نہیں دیا جائے گااور اس طرح کی کوئی بھی کو تاہی ناقابل برادشت تصور کی جائے گی۔