عرب ممالک نے قطرکو 10دن کی مہلت دے دی

عرب ممالک نے قطرکو 10دن کی مہلت دے دی

ابوظہبی:بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وعرب اور مصر سمیت تمام عرب ممالک نے قطر کو 10دن کی مہلت دی ہے کہ وہ فیصلہ کر لے کہ اسے کس کا ساتھ دینا ہے۔
خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان پیدا ہو نے والی کشیدگی میں اہم پیش رفت کا اضافہ ہوا ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک کی طرف سے متفقہ بیان دیا گیا ہے کہ اسے اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسے وعرب ممالک کی سلامتی عزیز ہے یا اپنے مفادات کیلئے وہ عرب خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔
مصر کے وزیر خارجہ سمیح شُکری نے اس موضوع پربات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اب قطر کو فیصلہ کرنا ہی ہو گا کہ اسے عرب ممالک کی سلامتی کو بر قرار رکھنا ہے کہ کہ اسے خطرے میں ڈالنا ہے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ قطر کو اب بغیر کسی ابہام اور صاف طریقے سے یہ بات واضح کرنا ہو گی کہ اسے عرب خطے کے استحکام اور صلاحیتوں کو بر قرار رکھنا ہے یا خطے کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوششوں کو جاری رکھنا ہے یا پھر اسےعرب ممالک کی طرف سے مسترد کی گئی بیرونی طاقتوں کوخوش کرنے کی خاطرعرب خطے کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔
یاد رہےکہ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نے قطر کو داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کی مالی امدادکرنے کے الزام میں اس سے سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کر دئیے تھے۔