پنجاب کے بڑے بڑوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پنجاب کے بڑے بڑوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)نے پنجاب کے 2 سیکرٹریز اور 5 کمپنیوں کے سربراہان سمیت 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل )میں ڈالنے کی سفارش کردی جبکہ وزارت داخلہ نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سابق حکومت کے منظور نظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے۔نیب کی جانب سے 23 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے افسران اور 2 صوبائی سیکرٹریز کے نام شامل ہیں۔

خط کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی ڈاکٹر عطاالحق اور گوجرانوالہ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے ہارون اشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔نیب نے وزارت داخلہ سے ڈی سی او اوکاڑہ اسلم قاسمی ، ممبر پرائس کمیٹی فیصل آباد ارشاد احمد، میاں لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی۔ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سربراہ وسیم اجمل، سی ای او نالج پارک کمپنی شاہد زمان، منیجر پیرا گون سٹی شہزاد وحید اور ڈائریکٹر فنانس پیرا گون سٹی فرحان علی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

 نیب کی جانب سے جن دیگر شخصیات کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی اس میں ڈویلپمنٹ پارٹنر ایل ڈی اے سٹی ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید، شاہد شفیق، عمران، رانا محمد عارف، جمیل احمد، خالد مجید، نجم شاہ، راشد مجید، سید فرخ علی شاہ کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے نیب کی ہدایت پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سابق حکومت کے منظورنظر 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیے ہیں، جن بیوروکریٹس کے نام لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قائداعظم سولرپارک کے سابق سی ای او اورموجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائداعظم سولرپارک کے سی ایف او راشد مجید شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمرے کی مدت سے زیادہ قیام پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا
 

اس کے علاوہ لسٹ میں پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، سی ای او گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای اوعطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے نام شامل ہیں۔ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شکرگڑھ این اے 77 سے دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد انکی اہلیہ مہناز اکبر الیکشن لڑیں گی
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں