پی ٹی آئی جس طرح بنی اسی طرح ٹوٹی، اس جماعت کا نظریہ 9مئی کودفن ہوگیا:یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی جس طرح بنی اسی طرح ٹوٹی، اس جماعت کا نظریہ 9مئی کودفن ہوگیا:یوسف رضا گیلانی

ملتان :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی جس طرح بنی اسی طرح ٹوٹی، اس جماعت کا نظریہ 9مئی کودفن ہوگیا، وہ نظریہ پاکستان کےخلاف تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  میثاق معیشت ،الیکشن کی تاریخ اور نگران سیٹ اپ پر بات ہوگی، جس طرح میثاق جمہوریت ہوا اسی طرح میثاق معیشت ہونا چاہیے۔ سابق دور میں آئی ایم ایف سےساتویں قسط لےکر وعدہ پورا نہیں کیاگیا، ملک میں معاشی بدحالی ہے لوگ روزگار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوناچاہیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔اپنے گھر میں آتشزدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں آگ لگی اس سے ایک منٹ پہلے نکلا اور اس میں آگ لگ گئی۔

مصنف کے بارے میں