Get Alerts

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج قرار دے دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو عدالت کا سینئر ترین جج قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسٹس ڈوگر اور دو دیگر ججز کے تبادلوں کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سامنے آیا ہے، جس نے ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔ صدر زرداری نے سنیارٹی لسٹ جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج قرار پائے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر، جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسی فہرست میں تبادلہ شدہ ججز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو سنیارٹی میں نویں نمبر پر، اور جسٹس محمد آصف گیارہویں نمبر پر ہوں گے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تین ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ قانونی اور آئینی قرار دیتے ہوئے ججز کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

ٹیگز: