Get Alerts

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر بنانے کی تجویز، وفاقی اداروں کے لیے نیا فریم ورک متعارف

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر بنانے کی تجویز، وفاقی اداروں کے لیے نیا فریم ورک متعارف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں ڈیٹا مینجمنٹ اور گورننس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو مرکزی ڈیٹا ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی بیوروچیف اسلام آبادنیونیوز آمنہ جنجوعہ کا کہنا ہےکہ  ذرائع کے مطابق مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی وفاقی اداروں میں ڈیٹا گورننس کی نگرانی کرے گی، جبکہ تمام وفاقی اداروں کو نیشنل ڈیٹا گورننس فریم ورک پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو وسیع اختیارات دینے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ مختلف اداروں میں ڈیٹا کے مؤثر انتظام، تحفظ اور تبادلے کو یقینی بنایا جا سکے۔

پالیسی کے مطابق نیشنل اوپن ڈیٹا پورٹل کی نگرانی بھی پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے سپرد ہوگی، جبکہ نیشنل ڈیٹا ایکسچینج پلیٹ فارم بھی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ آئی ٹی کا مقصد جدید ڈیجیٹل نظام کے تقاضوں سے ہم آہنگ، محفوظ اور مربوط ڈیٹا گورننس کا نظام قائم کرنا ہے، جس کے لیے مجوزہ نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

ٹیگز: