اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے معاملے پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں پاکستانی حکام نے کراچی دہشت گرد حملے پر اپنے تحفظات اور احتجاج سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے حملے کے حوالے سے افغان حکام کو سخت مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے بھی افغان وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ پہنچایا، جس میں دہشت گرد حملے پر پاکستان کا احتجاج درج کرایا گیا۔