Get Alerts

 ایران نے ملاقات کی درخواست کی، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ٹرمپ

 ایران نے ملاقات کی درخواست کی، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ  ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو ان کے مطابق دوحہ میں ہونے والی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، "ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، اور یہ ملاقات کل دوحہ میں ہوگی۔ ہم ایران کو ایٹمی اثاثے حاصل نہیں کرنے دے سکتے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ خام تیل کی قیمت تقریباً 69 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے اور مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ قیمت ایران کے خلاف امریکی پالیسی اور جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہے، جو امریکی حکمتِ عملی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں کے حوالے سے توقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم مذاکرات کے نتائج کا انحصار دونوں ممالک کے مؤقف اور آئندہ ہونے والی بات چیت پر ہوگا۔

ٹیگز: