سپریم کورٹ نے نیب کے چار ڈی جیز کو فوری ہٹانے کا حکم دیدیا

 سپریم کورٹ نے نیب کے چار ڈی جیز کو فوری ہٹانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: نیب میں غیر قانونی تقرریوں کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کوئٹہ، لاہور اور کراچی کے ڈی جیز اور ڈی جی نیب آگاہی مہم عالیہ رشید کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز نیب نے کیس کی سماعت کے دوران نیب نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں تسلیم کیا گیا کہ ادارے میں غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تقرریاں ہوئیں جب کہ کئی ملازمین کو ڈیپوٹیشن پر بھی تعینات کیا گیا۔

نیب کی رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ نیب میں ابتدائی طور پر 2003 میں 629 تقرریاں ہوئیں، جن میں سے 133 افراد کی خلاف ضابطہ تقرریاں و ترقی کی گئی۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں