اکبر ناصر تبدیل، علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد تعینات

اکبر ناصر تبدیل، علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد تعینات

اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کردیا گیا ہے  ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی  کو آئی جی اسلام آباد پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق گریڈ 20 کےسید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دوسری طرف سیکرٹری تجارت کیپٹن ریٹائرڈ خرم علی آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ہے۔