دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے، گورنر سندھ

دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم کا فروغ اشد ضروری ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی انجیئنرنگ کی تعلیم کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ معتبر ادارہ ہے۔ تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ اور سکیورٹی معاملات پر یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراھم کریں گے۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ یونیورسٹی انجیئنرنگ کی تعلیم کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ معتبر ادارہ ھے ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ اور سکیورٹی معاملات پر یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کرینگے، وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو تعلیم وتحقیق میں مدد دینا ھے۔

جامعات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت یونیورسٹی کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر سروش لودھی نے یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

مصنف کے بارے میں