21سالہ پاکستانی نوجوان جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی رکن منتخب

21سالہ پاکستانی نوجوان جرمن پارلیمنٹ کا اعزازی رکن منتخب

لاہور:پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منوا لیتے ہیں ۔ بیرون ممالک میں مواقع زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا جو موقع ملتا ہے اس کو ایک پل کے لیئے ضائع نہیں ہونے دیتے ۔

اس کی تازہ ترین مثال پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے اور  جرمن پارلیمنٹ کے اعزازی ایم این اے بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمن  پارلیمنٹ کا اعزازی ایم این اے  بننے  والے  21 سالہ کاشف کازمی کا تعلق پاراچنار، فاٹا سے ہے۔ بہترین سیاسی شعور رکھنے کی بنیاد پر کاشف کازمی 27 سے 30 مئی تک جرمن پارلیمنٹ کے ایم این اے ہیں۔

 جرمن پارلیمنٹ میں  کاشف کازمی وزارت اکنامکس اور توانائی کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ کاشف کازمی کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل، صدر سٹائین مائیا، مئیر برلن اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں  بھی ہو چکی ہیں۔ 

کاشف جرمنی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن  بھی ہیں۔