ایپل نے سام سنگ کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ایپل نے سام سنگ کے خلاف مقدمہ جیت لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کیلی فورنیا: سات سال کے بعد ٹیکنالوجی انڈسٹری کے سب سے بڑے مقدمے میں ایپل نے سام سنگ سے 1 ارب ہرجانے کے دعوے میں 539 ملین ڈالر جیت لیے۔

2012 میں ایپل نے 1 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیتا لیکن سام سنگ نے صرف 28 ملین ڈالر دینے کی ہامی بھری اورنظر ثانی کی اپیل کر دی۔سان ہوزے، کیلیفورنیا میں فیڈرل کورٹ نے ایپل کے تین پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر فیصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔گوگل نے اپنی نیوز ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا

عدالت نے سام سنگ کوایپل کے فون کے گول کونوں، فرنٹ پینل کے گرد رم اور آئیکونز کی ترتیب (گرڈالائنمنٹ) کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ اس فیصلے میں دو دوسرے یوٹیلیٹی پیٹنٹ بھی شامل تھے۔ توقع کے مطابق فیصلے پر سام سنگ کے وکیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں ہیں اس لیے سام سنگ ان پر اعتراضات اٹھائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں