Get Alerts

اداکار یاسر حسین نے مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا

اداکار یاسر حسین نے مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا

کراچی : کامیڈی اداکار یاسر حسین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری لگاتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ مودی عمران خان کے لکس سے خوف زدہ ہوگیا ہوگا،خود سوچو ایک طرف عمران اوردوسری طرف وہ جامن کی گٹھلی۔

واضح رہے حال ہی میں ہونے والے بھارتی انتخابات جیتنے والے نریندر مودی نے اپنے تمام پڑوسی ممالک کے وزرائے اعظم کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے جبکہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا۔