40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع

40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع
کیپشن: 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: شہریوں کے لئے اچھی خبر، حکومت نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے 25 ہزار کے پرائز بانڈز بھی کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ساڑھے 7  ہزار  اور 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت 30 جون 2021 ہے۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔ 15 ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔

یکم جنوری 2022 سے ساڑھے 7 ہزار کا انعامی بانڈ ردی کاغذ ہوگا، اس سال 31 دسمبر تک ساڑھے7 ہزار کا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ساڑھے 7 ہزار روپے کا انعامی بانڈ فوری طور پرغیر فعال ہوگا اور یکم مئی کو اس بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ بانڈ واپس کرنے پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔ ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کےانعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے 7 ہزار روپے والے انعامی بانڈز یرگردش ہیں۔