Get Alerts

باغ:پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

باغ:پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

باغ: آزاد کشمیر میں پولیس وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ تولی پیر کے مقام پر پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی حادثاتی طور پر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر اعوان، انسپکٹر نوید احمد، انسپکٹر یاسر کیانی، انسپکٹر علی بخاری اور کانسٹیبل محمد فہیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور مقامی رضا کار موقع پر پہنچ گئے، تاہم پہاڑی علاقے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی پونچھ کو فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: