راولاکوٹ :آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، تاہم اس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔