Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج تاجکستان پہنچیں گے

 وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج تاجکستان پہنچیں گے

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعددوروزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچیں گے،۔ ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم کی تاجک صدر امام علی رحمان سے اہم ملاقات شیڈول ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، اس دورے کے دوران پاکستان اور تاجکستان کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز قبل آذربائیجان کا بھی اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جسے پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: "پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، پاکستان کا پانی کوئی نہیں روک سکتا۔"

ٹیگز: