Get Alerts

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام "ہلال ٹاکس 2025" کا آغاز، اساتذہ کی فکری و معلوماتی نشستوں میں بھرپور شرکت

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام ایک اہم علمی و فکری نشست "ہلال ٹاکس 2025" کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ کرام شریک ہیں۔

پروگرام کا مقصد ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی معلومات اور پراپیگنڈہ کے خلاف آگاہی فراہم کرنا ہے۔ مختلف سیشنز کے دوران پاک فوج کے کردار، ساخت اور ذمہ داریوں کو قریب سے جاننے کا موقع دیا گیا، جسے اساتذہ نے نہایت مفید قرار دیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان سیشنز نے نہ صرف ہماری تدریسی سوچ کو وسعت دی بلکہ ہمیں یہ سمجھنے میں بھی مدد ملی کہ ففتھ جنریشن وارفیئر کس طرح ہمارے معاشرے کو متاثر کر رہی ہے۔ نشست کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندوستان" جیسے منظم ہتھکنڈوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کی گفتگو نہایت مؤثر اور حقیقت پر مبنی تھی۔

ممتاز تعلیمی شخصیات نے بھی اظہارِ خیال کیا اسسٹنٹ پروفیسر نسٹ ڈاکٹر سندس مستقیم نے کہا ہے کہ یہاں پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین کو بلایا گیا ہے جن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹر بی زی یو ڈاکٹر عبدالقدوس صوہیب کا کہنا تھا کہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خصوصاً بلوچستان کے متعلق بہت تفصیلی اور متاثر کن گفتگو کی، ان کے موقف سے مکمل متفق ہوں۔

اس کے علاوہ کنیرڈ کالج فار وومن سے ڈاکٹر سرینہ احسان کا کہنا تھا  کہ سیشن میں ففتھ جنریشن وار فیئر اور سوشل میڈیا کے موضوع پر انتہائی اہم معلومات فراہم کی گئیں، ایم نبی اللہ ڈائریکٹر قراقرم یونیورسٹی نے رائے دی کہ فوج ہماری ہے اور آج فوج کیساتھ انٹریکشن کا اچھا موقع ملا اور جتنی غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئیں۔

مزیٓد برآں ، فرح فیصل لیکچرار یونیورسٹی آف گوادر نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ہم تک غلط معلومات پہنچانے اور فیک نیوز پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر امتیاز عوان اے جے کے یونیورسٹی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہترین طریقے سے پاکستان کا بیانیہ ہم تک پہنچایا ہے ۔

ٹیگز: