Get Alerts

بانی پی ٹی آئی ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نے دروازے بند کر رکھے ہیں:حکومتی رہنما نے نیوز ٹاک میں اہم بات بتادی

بانی پی ٹی آئی ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ نے دروازے بند کر رکھے ہیں:حکومتی رہنما نے نیوز ٹاک میں اہم بات بتادی

اسلام آباد: وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے  نیو نیوز کے پروگرام "نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی ڈیل کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ان کے لیے دروازے بند کر رکھے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پہلے بھی تین بار دھرنے دے چکی ہے جو ناکام رہے۔ نو مئی کے واقعے کے حوالے سے حذیفہ رحمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام فوٹیجز ہر چینل پر نشر ہو چکی ہیں۔

سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریلیف دیتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، البتہ عمران خان کو رہا نہیں کیا جا سکتا۔

پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے جو بھی مصدقہ فوٹیجز ہیں، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بھی سزا معطلی کی درخواستیں جلد منظور ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عمران خان عید سے پہلے رہا ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: