Get Alerts

عید کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

عید کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: عید کے تیسرے دن ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 525 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ٹیگز: