Get Alerts

ایران کے ساتھ صرف امریکہ کے مفاد میں معاہدہ کریں گے:ٹرمپ

 ایران کے ساتھ صرف امریکہ کے مفاد میں معاہدہ کریں گے:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے پر صرف اسی صورت میں رضامند ہوں گے جب وہ امریکہ کے مفاد میں ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات ان کی ذمہ داری کا حصہ ہیں اور وہ یہ کام انجام دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے مذاکرات کار نہایت ماہر اور تجربہ کار ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باوجود بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ مذاکرات میں امریکہ کو واضح برتری حاصل ہے اور ان کے پاس “تمام کارڈز” موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو فوجی سطح پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اس کی فضائی اور بحری صلاحیتیں کافی حد تک متاثر ہوئی ہیں، جبکہ زمینی افواج جزوی طور پر برقرار ہیں۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ طویل اور تباہ کن جنگیں ممالک کو دہائیوں تک پیچھے دھکیل سکتی ہیں، اور اگر کسی ملک کا مکمل طور پر نقصان ہو جائے تو اسے دوبارہ کھڑا ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ صرف اسی صورت آگے بڑھے گا جب وہ امریکہ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ان کے یہ بیانات ایران کے جوہری پروگرام اور خطے کی سلامتی سے متعلق جاری سفارتی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں

ٹیگز: