Get Alerts

خیبرپختونخوامیں امتحانی پرچوں کی چیکنگ کے لئے نیا جدید نظام متعارف

خیبرپختونخوامیں امتحانی پرچوں کی چیکنگ کے لئے نیا جدید نظام متعارف

پرچے میں پاس یا فیل ہونے کا تعین مشین کرےگی۔

پشاور:خیبرپختونخوامیں امتحانی پرچوں کی چیکنگ کے لئے نیا جدید نظام متعارف کروادیاگیاہے۔ پرچے میں پاس یا فیل ہونے کا تعین  مشین کرےگی۔غلط مارکنگ کا خدشہ اورنہ پیپرتبدیل ہونے کا کھٹکاکیونکہ امتحانی پرچوں کی چیکنگ اور مارکنگ اب کمپیوٹرائزطریقے سےہوگی۔اس سلسلے میں حکومت نے تعلیمی اداروں اورتعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جدید اوایم آر سسٹم کے ذریعے اس سال میٹرک اورانٹرکے پرچوں کی چیکنگ ہوگی ۔کنٹرولرپشاوربورڈ کے مطابق اس سسٹم کے ذریعے چیکنگ میں غلطیوں کی گنجائش کم ہوگی۔نئے نظام کے تحت طالب علم اپنا پیپرآن لائن بھی دیکھ سکیں گے.