پی ٹی آئی کو پہلے اجرتی سیاستدان اور اب وکیل چلا رہے ہیں: منحرف بانی رہنما

پی ٹی آئی کو پہلے اجرتی سیاستدان اور اب وکیل چلا رہے ہیں: منحرف بانی رہنما
سورس: File

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے اجرتی سیاستدان اور اب اجرتی وکیل چلا رہے ہیں۔ 

نجی نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا رویہ مکمل طور پر غیر جمہوری ہے اور ان کا بلامقابلہ پی ٹی آئی چیئر مین منتخب ہونا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف پاکستان تحریک انصاف نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتیں خاندان اور شخصیات کے گرد گھومتی ہیں جس کی وجہ ملک میں قیادت کا بحران ہے۔ 

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی سپورٹرز سے کہا کہ اندھی تقلید لیڈر کو اندھا کر دیتی ہے اور سب کنویں میں جا گرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں