سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا: شہباز شریف 

  سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا: شہباز شریف 

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف  کاکہنا ہے کہ سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔


شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر  کہاکہ  کہ سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔ان کاکہنا تھاکہ  اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ محمد نواز شریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو ہر الزام سے بری کیا۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قید خانے، زنداں، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیاگیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی، مریم نواز شریف نے ہمت، صبر اور بے مثال جرات و بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین تھا، انہوں نے بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ بہادر قائد نے زندگی کے تلخ ترین لمحوں میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری، نواز شریف کے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف دیا۔

مصنف کے بارے میں