Get Alerts

عالمی برادری دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو

عالمی برادری دو ریاستی حل کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن پر کہا ہے کہ عالمی برادری کے لیے اب لازم ہو چکا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عملی اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو درپیش مسلسل مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، معصوم جانوں کا ضیاع اور گھروں کی بربادی دنیا کے لیے اخلاقی جرات اور انصاف کے ساتھ کردار ادا کرنے کی پکار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آزادی کے دیرینہ خواب کی تکمیل تک ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائے اور یکجہتی کو مستقل امن اور انصاف میں بدلنا ہوگا۔

ٹیگز: