Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، ویزا ایجنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، ویزا ایجنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور ڈیپارچر لاؤنج میں ایف آئی اے امیگریشن کا معائنہ کیا۔ دوران دورہ وزیرداخلہ نے ایک ویزا ایجنٹ کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

انہوں نے ایک ایف آئی اے اہلکار کو بہترین کارکردگی پر 10 ہزار روپے انعام بھی دیا اور اے این ایف کے اسٹاف سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور کام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیگز: