Get Alerts

متھیرا نے ریمپ واک پر تنقید کرنے والوں کو ’ذہنی مریض‘ قرار دے دیا

متھیرا نے ریمپ واک پر تنقید کرنے والوں کو ’ذہنی مریض‘ قرار دے دیا

کراچی : پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا نے حالیہ فیشن شو میں اپنی ریمپ واک پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔

متھیرا کی فیشن شو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد نے ان کی جسامت پر تبصرے کیے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے متھیرا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا کہ "جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں وہ ذہنی طور پر بیمار ہیں۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور وہ تھائیرائیڈ کے مسائل سے بھی گزری ہیں، جو ان کی جسمانی شکل پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ متھیرا نے کہا میں چھوٹی ذہنیت رکھنے والے معاشرے کی بڑی لڑکی ہوں، اور لوگوں کی چھوٹی سوچ کو سنجیدہ نہیں لیتی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک مخصوص پیج کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں ان کی جسامت پر مذاق اُڑایا گیا تھا، اور اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اور پیجز کو شرم آنی چاہیے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ وہ دنیا کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی اور اپنے اصولوں پر عمل کریں گی۔ انہوں نے کہا، "میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں بڑی لڑکی ہوں، اور یہ دنیا والوں کے دماغ چھوٹے ہیں۔"

یہ پہلا موقع نہیں کہ متھیرا نے اپنی ظاہری یا جسمانی تنقید کا جواب دیا ہے، بلکہ وہ ہمیشہ اپنے مخصوص انداز میں اپنی باتوں کا دفاع کرتی آئی ہیں۔

ٹیگز: