صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

صحافی احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے صحافی احمد نورانی پر گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی مذمت کی ہے اور ہسپتال میں پھولوں کا گلدستہ بھجوا یا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے پمزہسپتال میں زیر علاج احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اپنے پیغام میں ان کاکہنا تھا کہ ان پر حملہ امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کے لئے کیا گیا،ملزمان کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تعاون کریں گے۔

واضح رہے گذشتہ روزاسلام آبادمیں صحافی احمد نورانی کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ،جس کی وجہ سے ان کے سر پر گہرے زخم آئے تھے ،تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق وہ روبرو صحت ہو رہے ہیںاور جلد ہی ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جا ئے گا۔