Get Alerts

علی امین گنڈاپور کے وارنٹس گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور کے وارنٹس گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ان کے گرفتاری کے وارنٹس جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں علی امین گنڈاپور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمد ہونے کے الزامات میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی ہے، جب کہ گرفتاری کے بعد ان کی عدالت میں پیشی کا حکم دیا ہے۔

ٹیگز: