Get Alerts

پاکستان افغان اختلافات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ، ایران

 پاکستان افغان اختلافات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ، ایران

تہران :  وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود اختلافات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ہونے والے ای سی او (اقتصادی تعاون تنظیم) کے وزرائے داخلہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں خطے کے سکیورٹی اور اقتصادی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔

ٹیگز: