لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی وزارتوں کی بولیاں لگ رہی ہیں اور اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کے ریٹ طے کیے جا رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو لوگ پیسے دے کر وزارتیں حاصل کریں گے، وہ کرپشن سے کیسے باز رہیں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع کیے جاتے ہیں جبکہ حصے بانٹنے کی بولیاں پہلے لگتی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات کے مطابق 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال کے دوران 80 ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اور کسی ایک منصوبے پر بھی کرپشن یا بدعنوانی کا الزام نہیں لگایا جا سکا۔