واشنگٹن / اسلام آباد : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کے شاندار انسان ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کو “عظیم سپہ سالار اور بہترین جنگجو” قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم سے کہا تھا کہ اگر جنگ ہوگی تو تجارت نہیں ہوگی۔ اسی طرح، جاپان میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ میں خوبصورت سات طیارے گرائے گئے۔
امریکی صدر آج چینی صدر سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے، جس میں عالمی تجارت اور خطے کی سلامتی کے معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔