Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 'بورڈ آف پیس' سے خطاب: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپور تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 'بورڈ آف پیس' سے خطاب: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھرپور تعریف

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "بورڈ آف پیس" کے تاریخی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کی قیادت اور عسکری قیادت کو غیر معمولی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے اہم ترین بیانات جاری کیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ     "وزیراعظم شہباز شریف ایک عظیم لیڈر اور میری پسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات اور قیادت کو سراہتے ہوئے ان کی خصوصی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہت بڑے فائٹر ہیں، ان کی قیادت بے مثال ہے۔شہباز شریف میری پسندیدہ ترین شخصیت ہیں۔ حالیہ جنگ کے کٹھن دوران میں ان کے ساتھ میرے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ حالیہ پاک بھارت ٹکراؤ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے اپنی سفارت کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو سخت وارننگ دی تھی۔ ٹرمپ کے بقول  میں نے مودی کو صاف بتا دیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی تو بھارت پر بھاری ٹیرف (Tariffs) لگا دوں گا۔
امریکی صدر نے اجلاس میں شریک سربراہوں کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ اب تک 8 جنگیں رکوا چکی ہے اور اب وہ 9ویں جنگ رکوانے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں نے سوچا تھا کہ یہ (9ویں جنگ) روکنا سب سے آسان ہوگا، لیکن ہم امن کے لیے پرعزم ہیں۔
صدر ٹرمپ نے غزہ کے مسئلے کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "غزہ بورڈ آف پیس" ایک انتہائی طاقتور فورم ہے جس کا مقصد وہاں کے لوگوں کو روشن مستقبل دینا اور علاقے کی تعمیرِ نو کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے امن بورڈ کی طرح مضبوط اور اہم دوسرا کوئی بورڈ دنیا میں موجود نہیں۔ ہم غزہ، مشرقِ وسطیٰ اور پوری دنیا کے امن کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ہونے والے حالیہ امن معاہدے کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ آج کا دن بہت بڑا ہے کیونکہ دنیا بھر کے عظیم رہنما ایک ہی چھت تلے امن کے لیے جمع ہیں۔
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ "غزہ کا مسئلہ بہت پیچیدہ تھا، لیکن ہم وہاں کے لوگوں کے لیے ایک روشن مستقبل اور تعمیرِ نو چاہتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ امن سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے بورڈ آف پیس کی اہمیت مسلمہ ہے۔ اپنے اہداف کے لحاظ سے اس کا کوئی دوسرا متبادل موجود نہیں۔"

ٹیگز: